Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 22, 2019 04:06 pm views : 262

Location : Supreme Court

Islamabad- Mobile Card tax Case Hearing
  • Urdu

اسلام آباد،قانون کے غلط اطلاق سے عوام کی جیبوں سے پیسے نکالے جا رہے ہیں،چیف جسٹس

 چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے موبائل ٹیکس سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے کہ قانون کے غلط اطلاق سے عوام کی جیبوں سے پیسے نکالے جا رہے ہیں۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے موبائل کارڈز پر ٹیکس کٹوتی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے رپورٹ جمع کروائی۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ازخود نوٹس سے متعلق 184(3) پر وفاقی حکومت کا کیا موقف ہے؟۔ ایڈیشنل اٹارنی نے جواب دیا کہ موبائل کارڈ پر ٹیکس عوامی مفاد کے دائرے میں نہیں آتا، لیکن سپریم کورٹ نے موبائل کارڈ پرٹیکس کٹوتی روک رکھی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سب سے پہلے عدالت نے ایشوز مرتب کرناہیں، پہلا ایشو 184(3) کے دائرہ کار کا ہے، دوسرا ایشو یہ ہے کہ ٹیکس قانون میں خرابی ہے یا حکومت نے اطلاق غلط کیا، قانون کے غلط اطلاق سے عوام کی جیبوں سے پیسے نکالے جا رہے ہیں، ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ ایڈوانس ٹیکس لیا جا سکتا ہے یا نہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ یہ ایڈوانس ٹیکس کیا ہوتا ہے؟ جو شہری ٹیکس دائر ے میں نہیں آ تے ان سے ٹیکس کیسے لیا جا سکتا ہے، ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والوں کیلئے کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved