Apr 22, 2019 04:45 pm
views : 270
Location : Gulistan e Johar
Karachi- Nishwa dies after 16 painful days in Karachi hospital
کراچی،غلط انجکشن سےمتاثرہونےوالی 9ماہ کی بچی نشوہ زندگی کی بازی ہار گئی
غلط
انجکشن سےمتاثرہونےوالی 9ماہ کی بچی نشوہ زندگی کی بازی ہار گئی ، نشوہ
لیاقت نیشنل اسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج تھی، اسکودارالصحت اسپتال
میں غلط انجکشن لگا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں غلط انجکشن
سےمتاثرہونےوالی 9ماہ کی بچی نشوہ انتقال کرگئی، نشوا لیاقت نیشنل اسپتال
کے آئی سی یو میں زیر علاج تھی۔
گذشتہ روز نشوہ کیس میں غفلت برتنے والے
دارالصحت اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہزاد عالم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ
دے دیا تھا اور انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ بچی کے والدین کی ہر طرح سے
مدد کی جائے گی۔
یاد رہے گزشتہ ہفتے شہر قائد کے علاقے گلستان ِ جوہر
میں واقع دارالصحت اسپتال میں پیش آیا، جب قیصر نامی شخص اپنی جڑواں بچیوں
کو ڈائیریا کی شکایت میں لے کر اسپتال پہنچا۔
بچی کے والد کے مطابق
3مختلف اوقات میں دونوں بیٹیوں کوڈرپس لگائی گئیں، جب بیٹیوں
کوگھرلےجانےلگےتونشوہ کی حالت خراب ہونےلگی، جس کے بعد اسپتال نے تصدیق کی
کہ بچی کو غلط انجکشن کی وجہ سے اس کی طبیعت بگڑ گئی، نشوہ ایک ہفتے تک
وینٹی لیٹرپراسپتال میں ہی ایڈمٹ رہی اور گزشتہ رات جب وینٹی لیٹر ہٹایا
گیا تو بچی پیرالائز ہوچکی تھی۔