لاہور،بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے پاکستان آئے سکھ یاتریوں کی بھارت روانگی
بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے پاکستان آئے سکھ یاتریوں کی بھارت روانگی شروع ہوگئی ۔
آٹھ سو چونتیس سکھ یاتریوں کو لے کر پہلی خصو صی ٹرین بھارت روانہ ہو گئی ۔
دوسری
خصوی ٹرین چھ سو چوبیس اور تیسری ٹرین تین سو اٹھانوے سکھ یاتریوں کو لے
کر بھارت جائے گی۔بھارت سے آئے دو ہزار دوسو ستر سکھ یاتریوں نے بیساکھی
میلے کے دوران پاکستان میں مذہبی رسومات ادا کیں۔
کینیڈا،امریکہ اور برطانیہ سے آئے سکھ یاتری گزشتہ روز پاکستان سے اپنے اپنے ملک روانہ ہو گئے تھے۔
پاکستان آئے سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مذہبی رسومات کی ادائیگی اور حفاظت کے اقدامات پر وہ شکرگزار ہیں۔
سریندر سنگھ کا کہنا تھا کہ آج ہم واپس جا رہے ہیں جبکہ انتظامات بہت اچھے تھے
سکھویندر
سنگھ کا کہنا تھا کہ یہاں آنے سے پہلے کئی لوگوں نے یہاں آنے سے منع کیا
تھا لیکن پاکستان آکر بہت اچھا لگا جبکہ ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔