Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 22, 2019 08:43 pm views : 261

Location : PCB Headquarter

Lahore- Pakistan team ready for ICC World Cup: Sarfaraz ahmad
  • Urdu

لاہور، پوری تیاری کے ساتھ ورلڈکپ کے لئے جارہے ہیں،سرفرازاحمد

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے پوری تیاری کے ساتھ ورلڈکپ کے لئے جارہے ہیں، جو کام عمران خان نے ورلڈکپ جیت کر پاکستان کے لئے کیا وہ میں بھی کرنا چاہتا ہوں جبکہ مکی آرتھر نے کہا دوسال سے ورلڈکپ کی تیاری کررہے ہیں پہلی کوشش ہوگی کہ ٹاپ فور میں کوالیفائی کریں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفرازاحمد نے نیوز کانفرنس کی، سرفرازاحمد نے کہا پاکستان ٹیم مضبوط ہے بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے، تمام کھلاڑی فٹ اورفارم میں ہیں،اچھاکھیل پیش کریں گے اور تمام کھلاڑی ورلڈکپ میں بھرپورکارکردگی کامظاہرہ کریں گے۔
سرفرازاحمد کا کہنا تھا جوکام عمران خان نےورلڈکپ جیت کرکیاوہ میں بھی کرناچاہتاہوں، ہم پوری کوشش کریں گےکہ کامیابی حاصل کریں، اس میں شک نہیں ماضی قریب میں ہماری کارکردگی بہترنہیں تھی۔
کپتان قومی ٹیم نے کہا وزیراعظم عمران خان نے پوری ٹیم کوبہت سپورٹ کیاہے اور ہدایت کی ہار کا خوف ذہنوں سے نکال کرمیدان میں اتریں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرےلئےتمام کےتمام کھلاڑی ٹرمپ کارڈثابت ہوں گے، شعیب ملک اور محمد  حفیظ دونوں ہی ہماری ٹیم کےلئےاہم ہیں، محمدحسنین ورلڈکپ میں ٹرمپ کارڈثابت ہوسکتےہیں، ہم چاہتےہیں کہ محمد عامرفارم میں واپس آئیں۔
دوسری جانب ہیڈکوچ قومی ٹیم مکی آرتھر نے کہا ہیں دوسال سے ورلڈکپ کی تیاری کررہے ہیں پہلی کوشش ہوگی کہ ٹاپ فور میں کوالیفائی کریں، لاہور میں پاکستان ٹیم کاٹریننگ سیشن بہت اچھارہا، پاکستان ٹیم بیلنس ہےاہم ایونٹ کیلئےتیاری کرلی گئی ہے۔
مکی آرتھر کا کہنا تھا انگلینڈکے دورےپرجارہےہیں بہت پرجوش ہیں اور ورلڈ کپ میں اعتماداوربھرپورتیاری کےساتھ جارہےہیں، بابراہم کھلاڑی ہےجس میچ میں سنچری کریں توہمارااسکور300پلس ہوتاہے، ورلڈکپ میں اچھی ٹیمیں اورہمیں بھی اچھاکھیلناہوگا۔
ہیڈکوچ قومی ٹیم کا کہنا تھا پاکستان کرکٹ کےساتھ میراکام ابھی مکمل نہیں ہوا، میرےکام سےمتعلق ورلڈکپ کےبعدپی سی بی فیصلہ کرےگا، آصف علی، عابد، حسنین کے علاوہ تمام کھلاڑی انگلینڈ میں کھیل چکے ہیں۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved