Apr 22, 2019 08:46 pm
views : 246
Location : Different Places
Karachi- PIA flight from Karachi to Peshawar cleared after bomb hoax
کراچی،پی آئی اے کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے طیارے کو بم کی افواہ پر اتار لیا گیا۔
کراچی
سے پشاور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کی 350 میں بم کی اطلاع پر
طیارے کو اتار لیا گیا اور تلاشی لی گئی۔ پی آئی اے کی طرف سے جاری بیان
کے مطابق پشاور میں لینڈنگ سے دس پندرہ منٹ قبل بذریعہ ٹیلی فون بم کی
موجودگی کی اطلاع ملی جس پر کپتان نے ضروری حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے طیارے
کو بحفاظت پشاور میں اتار لیا۔
انتظامیہ نے فوری طور پر تمام مسافروں کو اتارا اور طیارے کو علیحدہ پارک کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سرچنگ کی۔
ترجمان
پی آئی اے کے مطابق سیکیورٹی اداروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے طیارے کو
کلیئر قرار دیدیا جس کے نتیجے میں بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔