Apr 22, 2019 09:45 pm
views : 275
Location : Different Places
Calgary’s Sri Lankan community rallies around family who lost loved one in Easter Sunday blasts
کینیڈا کے شہر اسکاربرو میں سری لنکا میں دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کے لئے دعائیہ تقریب
کینیڈا
کے شہر اسکاربرو میں سری لنکن کمیونٹی کی جانب سےمقامی چرچ میں ایسٹر کی
خوشیا ں منانے کے موقع پر سری لنکا میں سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہلاک
ہونے والوں اور متاثرین کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔
سروس کے دوران
ٹورنتو ہارٹ مشنری چرچ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آج ہم یہاں ایسٹر کی
خوشیاں منانے کیکلئے جمع ہوئے تھے جبکہ چرچ کے ذیادہ تر اراکین کا تعلق سری
لنکا سے تھا۔
انکا کہنا تھا کہ یہ بہت غمگین ہے کہ ایسٹر کے دن ہولناک
سانحہ ہوا ،یہ ہمارے لیے ایک صدمہ ہے کہ یہ خبر ہمارے لئے ہے. لیکن ہم،
عیسائیوں کے طور پر، ان کے لئے دعا کر رہے ہیں،کسی بھی طرح اپنے سری لنکن
بھائیوں کو سکون پہنچانے اور انکی مدد کیلئے ہم سے جو بن پڑا ہم کریں گے۔
دوسری
جانب کیلگری میں بھی سری لنکن کمیونٹی کی جانب سے ایسٹر کے موقع پر سری
لنکا میں ہلاک ہونے والوں کےلئے خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔