سری لنکا میں دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین سو کے قریب پہنچ گئی
سری لنکا
میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے متعدد دھماکوں
میں کم سے کم 300 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 450 سے زائد افراد زخمی ہیں،ہلاک
ہونے والوں میں 30 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
حکام
کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی تحقیقات میں سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیا
گیا ہے جبکہ دھماکوں کے بعد عائد کرفیو ختم کر دیا گیا ہے لیکن جعلی خبروں
اور افواہوں کی روک تھام کے لیے سوشل میڈیا اور پیغام رسانی کی موبائل
اپلیکشنز تاحال بند ہیں۔
سری لنکا میں فی الحال اسکولوں کو بند رکھے کا
فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ عوام کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلنے کی
تاکید کی گئی ہے، دھماکے دارالحکومت کولمبو سمیت ملک کے مختلف حصوں میں
گرجا گھروں میں اس وقت ہوئے جب ایسٹر کی دعائیہ تقریبات جاری تھیں۔
حکام کے مطابق ان دھماکوں میں تقریباً 30 غیر ملکی افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کا تعلق امریکہ برطانیہ اور چین سمیت دیگر ممالک سے ہے۔