Apr 22, 2019 09:52 pm
views : 248
Location : Domestic Place
President Trump to visit Japan in late May, meet new emperor
امریکی صدر کا آئندہ ماہ جاپان کا دورہ متوقع
شمالی
کوریا تنازعہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ جاپان کا دورہ
کریں گے جہاں ملکی وزیراعظم شنزو ایبے سے ٹرمپ کی خصوصی ملاقات ہوگی۔
تفصیلات
کے مطابق امریکی صدر کے دورہ جاپان سے قبل جاپانی وزیراعظم شنزوایبے کا
دورہ امریکا متوقع ہیں، جہاں وہ قاباعدہ طور پر صدر ٹرمپ کو اپنے ملک آنے
کی دعوت دیں گے۔
امریکی صدر اور جاپانی وزیراعظم کے درمیان ہونے والی
ممکنہ ملاقات کے دوران دونوں رہنما جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے
مکمل پاک کرنے کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
شمالی کوریا کے
سربراہ کم جون ان سے صدر ٹرمپ کی گذشتہ سال ہونے والی تاریخی ملاقات میں
جنوبی کوریا سمیت جاپان نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
جاپان امریکا کا
اہم اتحادی ممالک میں شمار ہوتا ہے، شمالی کوریا کے لیے امریکی پالیسی کی
جاپان نے ہمیشہ حمایت کی ہے، جاپانی حکام کے مطابق امریکا شمالی کوریا پر
سے اس وقت تک اقتصادی پابندیاں نہ اٹھائے جب تک پیانگ یانگ اپنے جوہری
ہتھیار مکمل طور پر ترک نہ کر دے۔