Apr 22, 2019 09:54 pm
views : 267
Location : Domestic Place
Florida man arrested over homophobic, racist death threats to Democrats
امریکا میں مسلمان رکن کانگریس کو قتل کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
امریکا میں مسلمان رکن کانگریس کو قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیرملکی
خبررساں ادارے کے مطابق فلوریڈا کے 39 سالہ جون کلیس نے وائس میل میں
فلسطینی نژاد رشیدہ طیب سمیت تین ڈیموکریٹس ارکان کو قتل کی دھمکیاں دیں،
ملزم نے صومالی نژاد مسلمان رکن الہان عمر کے خلاف بھی نسلی تعصب پر مبنی
کلمات کہے۔
رپورٹ کے مطابق ملزم جون کلیس کو دھمکیاں دینے کا جرم ثابت ہونے پر 5 سال کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
چند
روز قبل الہان عمر کے خلاف صدر ٹرمپ بھی ایک غیرذمہ دارانہ ٹویٹ کرچکے ہیں
جس کے بعد سے وہ خود کو خطرے میں محسوس کررہی ہیں اور انہیں دھمکیوں اور
نفرت آإیز بیانات بھی موصول ہورہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک حامی نے کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کو ’مسلمان‘
ہونے کی بنیاد پر قتل کرنے کی دھمکی دی تھی جسے بعدازاں گرفتار کرلیا گیا
تھا۔
واضح رہے کہ نومبر 2018 میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات
میں الہان امریکی تاریخ میں پہلی بارکانگریس کی رکن منتخب ہونے والی دو
مسلمان خواتین میں سے ایک ہیں۔