کراچی، غیر قانونی طور پر ہزاروں موبائل سمیں رجسٹرڈ کرکے فروخت کرنے والے گروہ کے سات کارندے گرفتار
کاؤنٹر
ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سول لائن کی کینٹ اسٹیشن کے قریب کارروائی
کی۔ کارروائی کے نتیجے میں غیرقانونی طور پر ہزاروں موبائل سمیں رجسٹرڈ
کرکے فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔ کارروائی کے دوران سات ملزمان گرفتار
کرلئے گئے جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی
راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ گروہ غیرقانونی طور پر موبائل سمیں رجسٹرڈ
کرکہ فروخت کرتا تھا،ملزمان این جی او کے نام پر شہریوں سے فارم بھرواتے
اور انگھوٹے کا نشان لیتے تھے۔ملزمان انگھوٹے کے نشان کو کمپیوٹر اور سافٹ
ویئر کے زریعے مہریں بنالیتے تھے۔
انہوں
نے مزید بتایا کہ مہروں کو استعمال کرکے بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے
موبائل سمیں رجسٹرڈ کی جاتی تھیں، سمیں جرائم پیشہ افراد کو مہنگے داموں
فروخت کی جاتی تھیں۔ایسی سمیں دہشتگردی و دیگر جرائم میں استعمال ہونے سے
ملزمان نہیں پکڑے جاتے تھے،ملزمان کی وجہ سے فرینچائز اور ایجنٹ مافیا کو
بھی فائدہ ہوتا تھا۔
راجہ عمر خطاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ چائنیز
قونصلیٹ اور ایئرپورٹ حملہ جیسے واقعات میں بھی ایسی سمیں استعمال
ہوئیں،موبائل سم کمپنیاں ایسے بائیو میٹرک کرنے والوں کی سہولتکار ہیں،پی
ٹی اے اور ایف آئی اے سے معاملے پر رابطہ کیا جائے گا۔