کراچی، اسلام امن وآشتی کا مذہب ہے،اسد اللہ بھٹو
امیر جماعت اسلامی سندھ اسد
اللہ بھٹو اورنائب امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے سینٹ پیٹرکس چرچ صدر میں کارڈینل جوزف
کوٹس اور ٹرینٹی چرچ میں بشپ صادق ڈینئل سے ملاقات کرکے سری لنکا واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔
اس
موقع پر اسد اللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ اسلام امن وآشتی کا مذہب ہے ٗ تمام
مذاہب امن اور انسانوں کے احترام کا درس دیتے ہیں ،موجودہ حالات میں تمام
مذاہب کو آپس میں اتحاد و اتفاق اور بین المذاہب رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت
ہے ۔ کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا ، دہشت گردی کا تعلق کسی
بھی مسلک اور مذہب سے نہیں ہے ۔ سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید
مذمت کرتے ہیں اور مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
کارڈینل جوزف کوٹس کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں عورتوں ، بچوں ، جوانوں
اور بوڑھوں پر حملہ کر کے انسانیت کی تذلیل کی گئی ہے، سری لنکا پاکستان کا
دوست ملک ہے ۔پاکستان کی مسیحی برادری سری لنکا کے مسیحی برادری کے غم میں
برابر کی شریک ہے۔