افغان جنگ میں خدمات سرانجام دینے والے کینیڈین فوجیوں کیلئے خصوصی پیکج
افغانستان میں کینیڈا کی لڑائی پانچ سال قبل ختم ہوئی لیکن اس کوشش کی قیمت اب بڑھ رہی ہے۔
نئے
اعداد و شمار کے مطابق جن فوجیوں نے افغان جگ میں حصہ لیا تھا انہیں وفاق
کی جانب سے دماغی صحت کی مد میں دوہزار چودہ سے دو ہزار اٹھارہ تک حاصل
ہونے والی امداد کے مقابلے میں اب دگنی امدادحاصل ہوگی۔
ویٹرنز سے متعلق
رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ایکسس ٹو انفارمیشن اور قانون سازی کے
بعد اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کہ ویٹرنز کی دماغی صحت کے حوالے سے اہم
اقدامات کئے جائیں جو افگان جنگ میں شریک تھے۔.
رپورٹ سابق اٹارنی جنرل
جوڈی ولسن رے بولڈ کو فراہم کی گئی تھی جنہیں جنوری میں ویٹرنز افیئرن کا
منسٹر لگایا گیا تھا تاہم یہ عہدہ انکے پاس استعفیٰ سے صرف چند ہفتے قبل تک
ہی رہا تھا۔
دستاویزات کے مطابق، افغانستان میں خدمات سرانجام دینے
والے 6،700 سے زیادہ فوجی اراکین نے مارچ 2018 میں دماغی صحت کے حوالے سے
فوائد حاصل کیے۔
افغانستان میں تقریبا تیرہ سال میں چالیس ہزار سے زائد
فوجیوں نے خدمات سرانجام دیں،جنہوں نے دو ہزار ایک کے دہشتگرد حملوں کے
بعد لڑائی کا آغاز کیا،کینیڈا کے فوجی اہلکاروں کے تقریبا 17 فی صد جنہوں
نے افغانستان میں تعینات کیا گیا تھا،وہ جنگ کے دوران نفسیاتی صدمے کے لئے
وفاقی امداد حاصل کر چکے ہیں۔