کینیڈا میں وفاقی انتخابات میں لبرلز کی جیت کے امکانات روشن
کینیڈا
میں آئندہ وفاقی انتخابات چھ ماہ باقی ہیں تاہم جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی
جیتنے کا امکانامکانات تو ہیں لیکن اکثریت سے نہیں۔
کینیڈین
میڈیا کے مطابق نینوس، فورم، اینجس ریڈ، لیجر اور مینسٹریٹ کے مارچ کے
اختتام اور اپریل کے وسط کے درمیان منعقد ہونے والے انتخابات کیلئے سیٹ
پروجیکشن تیار کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں آئی وی آر روبو کال فارمیٹ کے ذریعے پندرہ ہزار لوگوں کے انٹرویو کئے گئے۔
پروجیکشن
کے بعد لبرل پارٹی نے 30 نشستوں کی کمی کے اشارے ملے ہیں جبکہ اس سلسلے
میں کنرویٹو کے جانب سیٹوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کے نتیجے
میں لبرلز کی حکومت میں اکثریت کم ہونے کے چانسز ہیں۔
ایس این سی لاویلن معملے سے لبرزلز کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے تاہم کنزرویٹو کا بیانیہ اب بھی عوام میں اثر انداز ہونے ناکام رہا ہے۔