کینیڈا کے صوبے کیوبک میں سیلابی صورتحال ہزاروں لوگ متاثر
کینیڈا
کے صوبے کیوبیک میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے جبکہ دریاؤ ں میں
پانی کی بلند ہوتی سطح کے سبب نقصان میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
حالیہ
سیلاب میں ڈھائی ہزار سے زائد گھر متاثر ہوئے ہیں جبکہ سولہ سو سے زائد
افراد کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیاہے سیلابی ریلے میں کار بہہ جانے سے
ایک خاتون ہلاک ہو گئی ۔
متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کیلئے فوج طلب
کرلی گئی ہے جبکہ صوبے کے دریاوں میں پانی کی سطح بھی بلند ہے،پانی کو
گھروں میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ
چھوٹی کشتیوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔