سری لنکا میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کی یاد میں البرٹا میں شمعیں روشن
سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں البرٹا میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
البرٹا قانون ساز اسمبلی کے احاطے میں منعقد ہونے والی تقریب میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے مختلف بم دھماکوں میں تین سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
سری
لنکا کے وزیر دفاع نے دھماکوں کو مذہبی انتہاپسندوں کے ذریعہ ایک دہشت
گردانہ حملے کے طور پر بیان کیا، اور پولیس نے بتایا کہ 13 مشتبہ افراد کو
گرفتار کیا گیا ہے، تاہم حملے کے ذمہ داری کا کوئی فوری دعوی نہیں کیاگیا۔
تقریب
میں البرٹا کے نامزد پریمیئرجیسن کینی بھی شریک ہوئےاس موقع پر انہوں نے
واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاعپر افسوس کا اظہا کیا اور متاثرین سے اظہار
پمدردی کیا۔