Apr 24, 2019 02:00 pm
views : 278
Location : Domestic Place
Tokyo- International community acknowledges safety of Pakistan’s nuclear weapons, FM Qureshi
ٹوکیو، پاکستان کے ہتھیارمحفوظ ہیں جس کا اعتراف دنیا کرتی ہے، وزیر خارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمارے کوئی جارحانہ عزائم
نہیں بلکہ دنیا اعتراف کرتی ہے کہ پاکستان کے ہتھیار محفوظ ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جاپان کے 3 روزہ دورے کے اختتام پرگفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ جاپان دوسری جنگ عظیم کے بعد بڑی اقتصادی
طاقت بن چکا ہے، جاپان اپنی صنعت دوسرے ممالک میں منتقل کرنا چاہتا ہے، ہم
نے انہیں اپنی صنعتیں پاکستان میں لگانے کی دعوت دی ہے اور جاپانی صنعت کی
چین سے پاکستان منتقلی پر بات ہوئی ہے۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جاپانی وزیرخارجہ کومنی لانڈرنگ کے خلاف
اقدامات سے آگاہ کیا، پاکستان ذمہ دارجوہری طاقت ہے، ہمارے کوئی جارحانہ
عزائم نہیں، دنیا اعتراف کرتی ہے کہ پاکستان کے ہتھیارمحفوظ ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری نہ ہونے سے زرعی آمدن متاثرہورہی
ہے، جاپان ہماری 20 کروڑآبادی کی فوڈ انڈسٹری سے فائدہ اٹھائے، جاپانی
قیادت سے ایف اے ٹی ایف پرتفصیلی بات چیت کے علاوہ پاکستان کو ایف اے ٹی
ایف گرے لسٹ سے نکالنے پربات ہوئی جب کہ جاپانی قیادت سے دہشت گردوں کی
مالی معاونت روکنے پر بھی بات ہوئی۔