Apr 24, 2019 02:10 pm
views : 296
Location : Domestic Place
Islamabad- NEPRA approves reduce Electricity Prices
اسلام آباد، نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری دیدی
نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 4 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے جس سے
صارفین کو 28 کروڑ روپے کا فائدہ پہنچے گا، بجلی مارچ کی فیول پرائس
ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔
سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار لاگت 6 روپے 97
پیسے جبکہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 11 روپے 35 پیسے فی یونٹ
رہی، گیس سے پیداواری لاگت 5روپے 76 پیسے، ایل این جی سے 9 روپ 84 پیسے فی
یونٹ رہی جب کہ نیوکلیئر بجلی کی پیداوار لاگت ایک روپیہ ایک پیسہ فی یونٹ
رہی۔
سی پی پی اے کے مطابق مارچ کیلئے بجلی کی ریفرنس پرائس 4روپے 99 پیسے فی
یونٹ مقرر کی گئی، ریفرنس پرائس کے مقابلے میں پیداواری لاگت 5روپے 15پیسے
فی یونٹ رہی