Apr 24, 2019 05:36 pm
views : 271
Location : South Waziristan
Waziristan- PM announces Rs100b annual development package for tribal areas
جنوبی وزیرستان، پیسے کم ہیں عوام تھوڑا صبر کریں تبدیلی نظر آنا شروع ہوجائے گی، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس پیسہ کم ہے
لیکن عوام تھوڑا سا صبر کریں تبدیلی نظر آنا شروع ہوجائے گی۔
جنوبی وزیرستان میں سپن کئی راغزئی میں قبائلی عمائدین سےخطاب کرتے ہوئے
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیرستان کی تکلیفوں اور روایات سے
باخبر ہوں، محسود قیبلے اور وزیرستان کی تاریخ جانتا ہوں، قبائل نے ملک کے
لیے جو قربانیاں دی سب جانتاہوں، میں یہاں اس لیے آیا ہوں کہ آپ کے مسائل
حل کیے جائیں، قبائلی علاقوں کی تمام تاریخ جانتا ہوں اور قبائلی علاقے جب
ضم ہو جائیں گے مجھے علم ہے کیا مسائل درپیش ہوںگے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں جو چیزیں قبائلی علاقے کو نہیں ملی
فراہم کریں گے، قبائلی لوگ روزگار کیلئے ملک سے باہر اور دیگر صوبوں میں
جاتے ہیں، جب تک ملک کے تمام علاقوں کو اوپر نہ اٹھایا جائے ملک ترقی نہیں
کرسکتا، قبائلی عوام نے ہمیشہ پاکستان کیلئے قربانیاں دیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہرسال قبائلی علاقے پر اتنا پیسہ خرچ کیاجائے گا جو
ماضی میں نہیں ہوا، قبائلی علاقے پر ہرسال 100ارب خرچ کرِیں گے، ہمارے
قبائلی علاقوں کے بچوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع چاہئیں، غریب
طبقے کو اٹھانے والا ملک کبھی شکست نہیں کھاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی
علاقے میں صحت کارڈ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ پر قبائلی
عوام 7 لاکھ 20 ہزار روپے خرچ کرسکیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں امیر امیر اور
غریب غریب ہوگیا جب کہ اندرون سندھ ، جنوبی پنجاب اور قبائلی علاقے پیچھے
رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک چلانے کیلئے ہمارے پاس پیسہ کم ہے تاہم عوام
فکر نہ کریں یہ ملک بہت امیر ہے، ہم اس کو اٹھالیں گے اور پیسہ بھی آرہا
ہے، بس تھوڑا سا صبر کرنا ہوگا اور تبدیلی نظر آنا شروع ہوجائے گی۔