Apr 24, 2019 05:40 pm
views : 270
Location : National Assembly
Islamabad- Asad Umar lashes out at Bilawal
اسلام آباد، پیپلز پارٹی کے دور میں 4 وزرائے خزانہ تبدیل ہوئے، اسد عمر
سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں ایک
وزیرخزانہ کی تبدیلی اگر ناکامی ہے تو پیپلز پارٹی کے دور میں 4 وزرائے
خزانہ تبدیل ہوئے، کسی ملک کی معیشت ناپنے کا یہ کوئی پیمانہ نہیں، پیپلز
پارٹی کے دور میں قرضوں میں 135 فیصد اضافہ ہوا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ معیشیت کا اصل
نقصان کرپشن سے ہوا، جنہوں نے ملک سے پیسہ لوٹا آج ان کے خلاف روز بروز
نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ اب ان کو پکڑا جا رہا ہے، ان کے گرد گھیرا
تنگ ہو رہا ہے، یہ کام حکومت نہیں، عدالتیں اور ریاستی ادارے کر رہے ہیں۔
سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معاشی قتل
ہو رہا ہے، تو پیپلز پارٹی کے دور میں قرضوں میں 135 فیصد اضافہ ہوا،
محصولات میں اوسط 8 فیصد سالانہ کمی ہوئی اور بجٹ کا اوسط خسارہ 7 فیصد
رہا۔