کراچی، ملک میں مسلسل مہنگائی کی وجہ سے عوام شدید پریشانی سے دوچار ہوگئے
ملک میں مسلسل مہنگائی کی وجہ سے عوام شدید پریشانی سے دوچار ہوگئے ۔سبزیوں
اور پھلوں سمیت دیگر اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کو
سیخ پا کردیا۔ بازاروں اور مارکیٹوں میں سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتیں
سن کر عوام کے رنگ سرخ ہوگئے۔ عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ
غریبوں کی پالیسیاں بنائیں، مہنگائی کے اس دور میں غریبوں کا جینا محال
ہوگیا ہے۔
بازار میں خریداری کیلئے آئی ہوئی ایک دوشیزہ کا کہنا تھا کہ پہلے بازار
غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے لگائے جاتے تھے، لیکن اب تو دن بہ دن ادھر
آکر ایسا گمان ہوتا ہے کہ سپر مارکیٹ آئیں ہیں، ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ
ہوگیا ہے، غریبوں کا کوئی بھی نہیں سوچ رہا ہے، حکومت کو غریبوں کے بارے
میں سوچنا چاہیے۔
ایک شہری کا کہنا تھاکہ مہنگائی تو اس قدر بڑھتی جارہی ہے کہ غریب پریشان
سے پریشان تر ہوتا جارہا ہے، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مہنگائی پر قابو
پائے ،رمضان المبارک آنے والا ہے، مہنگائی میں کیسے گزارا ہوگا۔