کینیڈا کے صوبے کیوبک میں سیلاب سے2800 سے زائد گھر تباہ
کیوبک میں تین ہزار سے زائد گھر سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گرم درجہ حرارت اور پگھلتی برف کے سبب سیلاب سے مزید گھر متاثر ہو سکتے ہیں ۔
پبلک
سیکورٹی اہلکار کے مطابق سیلاب سے تقریبا 2،800 گھر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ
1400 سے زائد لوگوں کو محفوظ مقام کی جانب منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب
نیوبرنسوک کے جنوبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کے سبب شہریوں کے معمولات
زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی نا خوشگوار
صورتحال کے پیش نظر انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
کیوبیک اور نیو برنسوک میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر سینکڑوں کینیڈین فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔