کینیڈا نے ایک ہفتے کے اندر اپنا کچرا واپس نہ لیا تو اعلان جنگ کریں گے،فلپائنی صدر
فلپائن
کے صدررودریگو دوترتے کا کہنا ہے کہ اگر کینیڈا اگلے ہفتے کے اندر اندر
کچرے کو وااپس نہیں لیتا ہے، تو وہ جنگ کا اعلان کریں گےاور کنٹینرز کو
واپس بھیج دیں گے۔
فلپائنی
میڈیا کے مطابق رودریگو دوترتے کا دھمکی آمیز بیان میں کہنا تھا کہ
درجنوں شپنگ کنٹینرز جن میں کینیڈا کے گھریلو اور الیکٹرانک کچرا بھرا ہوا
ہےتقریبا چھ سال تک مینیلا کے قریب بندرگاہ میں گھوم رہے ہیں۔
دو ہزار
تیرہ اور چودہ میں کینیڈآین کمپنی نے100 سے زائد کنٹینرزکو منیلا بھیج دیا
تھا اس کے بعد پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کے لئے غلط طور پر لیبل لگایا. کسٹم
انسپکٹروں نے دریافت کیا کہ وہ اصل میں ڈائپرز اور کچن کا کچرا ہے۔
فلپائنی
صدر نے جسٹن ٹروڈو سے درخواست کی ہے کہ ایک ہفتے میں اس حوالے سے اقدامات
کریں انکا کہنا تھا کہ اگر معاملات بہتر نہ ہوئے تومیں ان کے خلاف جنگ کا
اعلان کروں گامیں کینیڈا کو مشورہ دوںگا کہ انکاکچرا واپس آرہا ہے اسکے
استقبال کیلئے تیار رہیں۔
وفاقی ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر کے کیتھرین مکیننا کے ترجمان نے کہا کہ کینیڈا اس مسئلے پر غور کررہا ہے۔