Apr 24, 2019 08:45 pm
views : 282
Location : Domestic Place
Pompeo Pushes For Another Intra-Afghan Dialogue In Doha
افغان امن مذاکرات میں تاخیر پر امریکا کا اظہار تشویش
امریکی حکام نے قطری دارالحکومت دوحہ میں طالبان سے ہونے والے مذاکرات میں تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات
کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان امن مذاکرات میں غیر
معینہ اِلتو پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جلد مذاکرات کی کے آمادگی
پر زور دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا دوحہ میں ہونے
والے ممکنہ مذاکرات کو جلد حتمی شکل دینا چاہتا ہے جس کے لیے افغان حکام پر
شدید دباؤ بھی ہے۔
یہ مذاکرات جمعہ سے خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت
دوحہ میں شروع ہونے والے تھے، البتہ طالبان نے افغان شرکاءکی تعداد
پراعتراض کیا تھا۔
مذکورہ مذاکرات شروع ہو جاتے تو پہلی مرتبہ طالبان
اور افغان شہریوں کے درمیان رابطہ استوار ہوتا، عالمی ماہرین نے مذاکرات کو
اہم قرار دیا ہے۔
ادھر افغانستان کے لیے مقرر امریکی مندوب زلمے خلیل
زاد اگلے پیر سے افغانستان، پاکستان، بھارت، روس اور برطانیہ کا ایک اور
دورہ شروع کرنے والے ہیں، خلیل زاد کا یہ دورہ گیارہ مئی کو ختم ہوگا۔
یاد
رہے کہ طالبان اور افغان نمائندوں کے درمیان ملاقات 20 اور 21 اپریل کو
قطر میں ہونا تھی اور مذاکرات کے لیے افغان حکومت نے 250 رکنی فہرست تیار
کی تھی۔