Apr 24, 2019 09:28 pm
views : 290
Location : Farsi Bagh graveyard
Graveyard in Nawabshah is Symbol of interfaith Harmony
نواب شاہ، نواب شاہ کا فارسی باغ قبرستان بین المذاہب ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت
آج کے
پرفتن دور میں جہاں دنیا بھر میں مذہب کے نام پر انسان انسان کو مار رہا ہے
وہیں نواب شاہ کاایک قبرستان مختلف مذاہب کے لوگوں کو اپنے اندر سمو ں کر
مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دے رہا ہے۔ نو اب شاہ کے فارسی باغ قبرستان میں
قومیت اور مذہب سے بالاتر ہو کر ہندو، مسلمان اورعیسائی مذہب سے تعلق رکھنے
والے افراد کو مدفن کیا جاتا ہے۔
مقامی شہریوں اور قبرستان کے گورکن
کے مطابق کبھی کوئی ایسا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا یا کسی بھی مذہب کی
جانب سے اس پر کبھی اعتراض بھی نہیں کیا گیا جبکہ مسلمانوں اور ہندوؤں کی
قبریں ساتھ ساتھ بنی ہوئی ہیں۔ ویسے بھی ہندو، عیسائی اور دیگر مذاہب کے
لوگ آپس میں بڑی محبت کے ساتھ رہتے ہیں اور ایک دوسرے کی تقاریب میں بھی
شرکت کرتے ہیں۔
قبرستان کے گورکن اکبر علی کا کہنا تھا کہ فارسی باغ کے
قبرستان میں تمام مذاہب کے لوگ دفن کئے جاتے ہیں۔ مسلمانوں اور ہندوؤں کی
قبریں ساتھ ساتھ ہیں، یہاں کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔
شہری سعید
عمران کا کہنا تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد یہاں پر مدفن ہیں۔ کبھی کوئی لڑائی
جھگڑا نہیں ہوا۔ اقلیت کے معاملے پر عالمی دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے
کی سازشیں ہوتی رہتی ہیں تاہم یہاں سب ایک ساتھ ہیں، اقلیتوں کو بھی اتنی
ہی آزادی ہے جتنی مسلمانوں کو آزادی ہے۔