Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 25, 2019 03:56 pm views : 297

Location : Lahore High Court

Lahore- LHC extends Hamza Shahbaz's interim bail till May 8
  • Urdu

لاہور، حمزہ شہباز کی انکم سپورٹ لیوی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز سمیت 149 افراد کی درخواستیں مسترد کردیں۔
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سمیت 149  افراد کی جانب سے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس چیلنج کیا گیا تھا اور اس حوالے سے درخواست گزاروں نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ نے جسٹس عاصم حفیظ نے آج محفوظ فیصلہ سنایا۔
حمزہ شہباز کی درخواست میں وفاقی وزارت قانون ،وزارت مذہبی امور اور ایف بی آر کو فریق بنایا گیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار ایک رجسٹرڈ ٹیکس پیئر ہے اور فقہ کے مطابق زکوٰۃ بھی ادا کرتا ہے، درخواست گزار نے ہمیشہ قانونی طور پر ٹیکس ادا کیا اور کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، ٹیکس ،عوامی مقاصد کے لیے حکومت کی جانب سے وصول کی جانے والی رقم ہے، انکم ٹیکس لیوی سپورٹ ایکٹ 2013 آرٹیکل 73 کے سیکشن 2 اے سے متصادم ہے۔
حمزہ شہباز نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان لینڈ ریونیو کی جانب سے انکم سپورٹ لیوی کی وصولی کالعدم قرار دی جائے کیوں کہ 18ویں آئینی ترمیم کے تحت سوشل ویلفیئر صوبائی معاملہ ہے۔ عدالت نے حمزہ شہباز سمیت 149 افراد کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان لینڈ ریونیو کے انکم اسپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز قانونی قرار دے دیا۔
واضح رہے ان لینڈ ریونیو کی جانب سے حمزہ شہباز کو 12 لاکھ روپے ٹیکس جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved