لاہور، متحدہ عرب امارات کے شیخ کی جانب سے تحفے میں دیئے گئے 10 چیتے اور 8 شیر لاہور چڑیا گھر منتقل کردیئے گئے
متحدہ
عرب امارات کے شیخ محمد بن راشد المخدوم کی جانب سے تحفے میں دیئے گئے
اٹھارہ عدد جانور لاہور کے چڑیا گھر میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔ جانوروں
میں 10 چیتے اور 8 شیر شامل ہیں جنہیں چند دنوں بعد ہی عوام اور بچوں کی
تفریح کیلئے پیش کیا جائے گا۔
لاہور
چڑیا گھر کی خاتون ویٹنری افسر ڈاکٹر وردہ کا کہنا تھا کہ جانوروں کی
خوراک کے بارے میں تفصیلات وہاں کے اسٹاف سے لے لی گئی ہیں کہ وہاں پر ان
جانوروں کی کیا خوراک چل رہی تھی تاکہ ہم بھی اسی طریقے سے ان جانوروں کو
خوراک فراہم کرسکیں۔
انہوں
نے بتایا کہ ہم شیر اور چیتوں کو چکن کے ساتھ ساتھ بیف کی طرف بھی لائیں
گے کیونکہ یہ دونوں چیزیں جانوروں کی صحت کیلئے ضروری ہوتی ہیں۔ جانوروں کو
دن میں ایک مرتبہ خوراک دی جاتی ہے بالکل اسی طرح ہفتے میں چھ روز تک
انہیں خوراک فراہم کی جائے گی جبکہ ہفتے میں ایک تعطیل ہوگی۔
اس
موقع پر ڈائریکٹر چڑیا گھر حسن علی سکھیرہ کا کہنا تھا کہ یہ جانور بائیس
اپریل کو لاہور چڑیا گھر منتقل کئے گئے ہیں۔ بلاشبہ دونوں ممالک کی آب
وہوا میں فرق ہے، جب بھی کسی جانور کو سفر کرایا جاتا ہے تو وہ اسٹریس میں
چلا جاتا ہے، اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے جانوروں کی جگہ کو کچھ
وقت کیلئے کوارڈن آف کیا ہوا ہے تاکہ وہ اسٹریس سے باہر آسکیں، جانوروں کی
روزانہ کی رپورٹ ہم ہیڈ آفس بھیج رہے ہیں۔