چمن، پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، خاتون پولیو ورکر جاں بحق، ایک زخمی
چمن کے علاقے سلطان زئی میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون پولیو ورکر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئی۔
اسسٹنٹ
کمشنر چمن سید سمیع آغا کے مطابق پاک افغان سرحدی شہر چمن کے علاقےسلطان
زئی میں نامعلوم مسلح افراد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک
خاتون پولیو ورکر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوئی۔
فائرنگ کے بعد ملزمان
فرار ہونے میں کامیاب رہے جبکہ جاں بحق پولیو ورکر کی لاش اور زخمی ورکر کو
ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ علاقے میں میں پولیو مہم عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔
جاں بحق پولیو ورکر کی شناخت بی بی نسرین جبکہ زخمی کی رشیدہ کے نام سے ہوئی ہے۔