Apr 25, 2019 05:44 pm
views : 293
Location : Air Headquarters
Islamabad- Air Chief gives Non Operational Military Honors to Officers
اسلام آباد، ائیر ہیڈ کوارٹرز میں نان آپریشنل ملٹری اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد
ائیر ہیڈ کوارٹرز میں نان آپریشنل ملٹری اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد
ایئر
ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک پروقا ر تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے
افسرا ن اورائیرمین کونان آپریشنل ملٹری اعزازات دیئے گئے۔ پاک فضائیہ کے
سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انورخان نے پاک فضائیہ میں غیر معمولی خدمات
سرانجام دینے والے افراد میں اعزازات تقسیم کئے۔
اس تقریب میں پاک
فضائیہ کے 41 افسران کو ستارۂ امتیاز(ملٹری)، 36افسران کوتمغہ
امتیاز(ملٹری)، 5 افسران کو تمغہ بسالت جبکہ 33 جونیئر کمیشنڈ افسران کو
تمغہ خدمت ملٹری(درجہ اول) عطا کئے گئے۔
یہ اعزازات پاک فضائیہ کے افسرا ن اورائیرمین کو بے لوث فرض شناسی اور انکی انتھک محنت کے اعتراف میں دئیے جاتے ہیں۔
اس تقریب میں پاک فضائیہ کے اعلیٰ افسران اور ائیرمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔