Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 25, 2019 08:41 pm views : 291

Location : Ministry of Foreign Office

Islamabad- Pakistan condemns the continuing arrest of JKLF Chairman Yasin Malik on “trumped up charges.”
  • Urdu

اسلام آباد، ہرگزیہ بیان نہیں دیاکہ عافیہ پاکستان واپس آنانہیں چاہتی، ترجمان دفترخارجہ

 ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہا ڈاکٹرعافیہ پرمیرےبیان کوتوڑمروڑکرپیش کیاگیا ، ہرگزیہ بیان نہیں دیاکہ عافیہ پاکستان واپس آنا نہیں چاہتی، سری لنکا کو جو مدد پاکستان سے درکار ہوگی دیں گے۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نے ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت جاری ہے ، قابض بھارتی فوج نے2نہتےکشمیریوں کوشہیدکیا، مقبوضہ کشمیرمیں موبائل فون سروس معطل ہے، یاسین ملک کو حراست میں رکھنےکی مذمت کرتےہیں، بھارت سےمطالبہ ہےمقبوضہ کشمیرمیں ریاستی ظلم وستم روکاجائے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا سری لنکامیں دہشت گردی کےواقعات کی مذمت کرتےہیں، وزیراعظم نےایران کا2روزہ کامیاب دورہ کیا، دورہ ایران کامقصدہمسایوں سےاچھےتعلقات کی پالیسی ہے، دورےمیں تجارت،زائرین سےمتعلق بات چیت کی گئی، دونوں سربراہان نےمقبوضہ کشمیرکےمسئلےکے حل کی بات کی۔
ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہا وزیراعظم کابیان سیاق وسباق سےہٹ کرپیش کیاگیا، وزیراعظم نےغیرریاستی عناصرکی بات کی تھی، کلبھوشن بھی ایران سےملحقہ پاکستانی سرزمین سےگرفتارہوا۔
ان کا کہنا تھا وزیراعظم کےدورہ ایران میں سرحدی سلامتی پرگفتگوہوئی، زائرین کےامور،تجارت وتعلقات کےفروغ پراتفاق ہوا، سری لنکا کو جو مدد پاکستان سے درکار ہوگی دیں گے۔
ڈاکٹرمحمدفیصل کا کہنا تھا پاک ایران بارڈرکمیشن کااجلاس اگلےماہ اسلام آبادمیں ہوگا، جوائنٹ اقتصادی کمیشن سمیت دیگرکمیٹیوں کےاجلاس ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی آمد کی حتمی تاریخ واضح نہیں اور واضح کیا کہ امریکی سفارت خانے میں کوئی فائرنگ رینج نہیں بن رہا۔
وزیراعظم کا دورہ چین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ انتہائی اہم اور دلچسپ ہو گا۔ وزیراعظم چین کی قیادت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved