Apr 25, 2019 09:02 pm
views : 269
Location : Domestic Place
Arctic’s melting permafrost could cost the global economy nearly $70 trillion: study
کلائمیٹ چینج کے سبب ستر ٹریلین ڈالر ز کے نقصان کا خدشہ
آرکٹک
میں پگھلتی برف،کاربن ڈآئی آکسائیڈ کا اخراج ،سورج کی بڑھتی تپش کے سبب
سمندر اور زمین پر موجود برف تیزی سے گھل رہی ہےجو کہ کلائمیٹ چینج اور
عالمی معیشت پر بری طرح سے اثرانداز ہو رہی ہے۔
لانکیسٹر یوینیورسٹی کی
قدرتی روابط کی نئی تحقیق کے مطابق ان تمام عوامل کے عالمی معیشت پر دیرپا
اثرات مرتب ہونگےجس کا تخمینہ عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کینیڈین
پروگران کے مطابق ستر ٹریلین ڈالر تک لگایا جا سکتا ہے،تحقیق کے مطابق یہ
آب و ہوا کی تبدیلی کا اندازہ لگانے والی کل لاگت کا پانچ فیصد ہے۔
انٹر
گورنمنٹل پینل آن کلائمیٹ چینج کے تحت پیرس معاہدے میں صنعتوں کے سبب
کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں ایک اعشایہ پانچ ڈگری تک اضافے کا ہدف
مقرر کیا گیا تھا جبکہ اس سے زیادہ اضافے سے پچیس ٹریلین ڈالر تک مزید
نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔
ریسرچ ٹیم کا کہنا ہے کہ انہیں
امید ہے کہ انکی تحقیق سے مختلف حالات کے تحت موسمیاتی تبدیلی کے سماجی
اقتصادی خطرات کو بہتر سمجھنے میں مدد ملے گی، اور پالیسی ساز سازوں کی مدد
سے اخراجات میں کمی کے اہداف پر فیصلہ کن راہنمائی میں مدد ملے گی۔