Apr 25, 2019 09:04 pm
views : 274
Location : Domestic Place
Ontario cottage country town declares state of emergency due to flooding
کینیڈا کے مختلف شہروں میں سیلابی صورتحال،ایمرجنسی نافذ
اونٹیروکاٹیج
کنٹری میں واقع ایک ٹاؤن میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح اور سیلاب کے خاطرے
کے پیش نظر ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا گیا ہے۔
بریس
برج میئر گریڈن اسمتھ کے کی جانب سے ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا گیا،بریس
برج ٹاؤن جو کہ تورنتو سے تقریبا دو گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے
ٹاؤن کو ابتدائی طور پر سیلابی صورتحال کا اسامن کرنا پڑا جس کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا۔
اونٹیریو
کے پریمیئر ڈوگ فورڈ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسمتھ کا
کہنا تھا کہ کہ اہنگامی حالات میں کام کرنے والا عملہ لوگوں کے گھروں پر جا
کر انکی مدد کر رہا ہے جبکہ بریس برج میمیوریل ارینا میں متاثرہ لوگوں کو
شفٹ کیا جا رہا ہے جہاں ایمرجنسی صورتحال کے ہیش نظر انتظامات کئے ہوئے
ہیں،میئرکا کہنا تھا کہ کسی بھی خطرے کے پیش نظر شہری نائن ڈبل ون پر کال
کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر فورڈ نے ٹاؤن کو صوبے کی جانب سے مدد کی پیش کش
کی،انکا کہنا تھا کہ علاقے کی عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ صوبائی
حکومت انکے ساتھ کھڑی ہے۔
واضح رہے کی کینیڈا کے مختلف شہریوں میں سیلاب
کے سبب شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کیوبک اور و
برنسوک میں سیلاب سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں فوج
کی جانب سے امدادی سرگرمیاں سرانجام دی جا رہی ہیں۔