Apr 25, 2019 09:05 pm
views : 262
Location : Domestic Place
Saskatchewan man accused of threatening prime minister pleads not guilty
جسٹن ٹروڈو کو مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف چار ستمبر کو مقدمہ چلایا جائیگا
کینیڈین پارلیمنٹ کو اڑانے اور جسٹن ٹروڈو کو مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف چار ستمبر کو مقدمہ چلایا جائیگا۔
سسکیچوان
کے مقامی شخص پر الزام لگایا گیا کہ انہوں کی کینیڈین وزیر اعظم جسٹن
ٹروڈو کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی تاہم اس حوالے سے متعلقہ شخص کے
خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
رائل کینیڈین ملٹری پولیس
سسکیچوان کے قومی سلامتی کے ڈپارٹمنٹ کو اطلاع ملی کہ بارہ فروری کو
کینیڈین گورنمنٹ ایجنسی کے ایک ملازم کو فون کا موصل ہوئی جس میں ایک شخص
کی جانب سے مبینہ طور پر ٹروڈو کو شوٹ کرنے اور پارلیمنٹ بلڈنگ کو اڑانے کی
دھمکی دی گئی تھی۔جس پر نپاون پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے باون سالہ ڈیوڈ
پیٹر سن کو گرفتار کیا۔
پیٹر سن ٹروڈو اور پارلیمنٹ کو دھمکی دینے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ چار ستمبر کو انکے خلاف مقدمی چلایا جائیگا۔
پولیس کے مطابق پیٹر سن اور کینیڈین وزیر اعظم کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہے۔