Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 26, 2019 04:04 pm views : 304

Location : Beijing

Beijing- PM Imran presents proposals for expansion of BRI
  • Urdu

بیجنگ، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے پاکستان میں توانائی بحران میں کمی ہوئی، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان میں توانائی بحران کم ہوا۔
وزیراعظم عمران خان نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دوسرے بیلٹ اینڈروڈ فورم 2019 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرنامیرے میرے لیےاعزازہے، اس منصوبے کاخواب حقیقت بن رہا ہے، یہ باہمی رابطوں اورشراکت داری کا اہم ذریعہ ہے جبکہ ثقافت و سیاحت کوفروغ دینےکے لیے بھی اہم ہے، پاکستان، چین کی اس بڑی کاوش کا ابتدائی شراکت دارہے۔
وزیر اعظم نے  پاکستان کی غیرمشروط حمایت پرچین کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان میں بیلٹ اینڈروڈ منصوبےسےتوانائی بحران کم ہوا، پاکستان اورچین سی پیک کےاگلے مرحلےکی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے  تمام شرکاء کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کوپُرکشش مواقع فراہم کرتاہے، اقتصادی ترقی کے لیے نجی شعبےکی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا چین کے ساتھ بنیادی ڈھانچے، ریلوے، توانائی اور آئی ٹی میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں جب کہ زراعت، صحت اورتعلیم میں تعاون کا فروغ بھی چاہتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا وائٹ کالر کرائمزنےترقی پزیر دنیا پراثرات مرتب کیے، پاکستان وائٹ کالر کرائمز کے خاتمے کے لیے اقدامات کررہا ہے، وائٹ کالرکرائم ہی ترقیاتی کاموں کو برباد کرتاہے، ماحولیاتی تغیرات کے منفی اثرات روکنے کے اقدامات کرنا ہوں گے، بہترماحول کے لیے10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا چین کےتعاون سے گوادرتیزی سے دنیا کا تجارتی مرکزبن رہا ہے، سی پیک کے اگلےمرحلے میں خصوصی اقتصادی زونز کا قیام ہوگا، غربت کےخاتمے کے لیے پاکستان میں احساس کےنام سے ایک پروگرام شروع کیا ہے، اقتصادی ترقی کے لیے نجی شعبےکی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، پاکستان خطےمیں امن واستحکام کے لیے بھرپور کوششیں کررہا ہے، پُرامن اورترقی یافتہ دنیا کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 4 روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری دوسرے بیلٹ اینڈ فورم 2019 کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان، روسی صدر پیوٹن، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد سمیت متعددعالمی رہنما شریک ہیں۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved