Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 26, 2019 06:27 pm views : 301

Location : Domestic Place

Lahore- Cleaning Campaign,Saifullah Kashmiri Reached Lahore
  • Urdu

لاہور، ملک بھر میں صفائی کا بیڑا لئے آزاد کشمیر کا شہری سیف اللہ کشمیری لاہور پہنچ گیا

ملک بھر میں صفائی کا بیڑا لئے آزاد کشمیر کا شہری سیف اللہ کشمیری صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ گیا۔ لاہور کے مختلف مقامات، باغوں اور تفریح مقامات کو از خود صاف کرکے لوگوں کو شہر کو صاف رکھنے کا پیغام دیا۔ سیف اللہ جہاں جاتا ہے اپنے دوستوں کو اکٹھا کرلیتا ہے اور صفائی کا کام سرانجام دیتا ہے اور اگر کوئی بھی نہ ملے تو وہ خود اکیلا ہی اس کام کو سرانجام دیتا ہے۔
سیف اللہ کشمیری اس سے قبل بھی ملک کے مختلف شہروں میں صفائی مہم کو سرانجام دے چکا ہے۔
لاہور کے باغیچے میں کام کرنے والے حسنین فاروق کا کہنا تا کہ مجھے بھی گیارہ سال یہاں نوکری کرتے ہوئے ہوگئے ہیں ہم سارا دن لوگوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے باغ میں صفائی کا کام کرتے ہیں لیکن عوام ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتی روزانہ کی بنیاد پر آنے والے لوگ اور اساتذہ کرام جو اپنے طلباء وطالبات کو لے کر باغوں میں آکر بیٹھتے ہیں ہم انہیں مسلسل آگاہ کرتے رہتے ہیں تاہم اس کے باوجود وہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینک جاتے ہیں صفائی کی ہدایت پر کوئی عملدرآمد نہیں کرتا جس کے بعد ہمیں دوبارہ گھنٹوں محنت کرنا پڑتی ہے۔
اس موقع پر سیف اللہ کشمیری کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کی تاریخ کا پہلا ٹور چائنا بارڈر سے گوادر تک کیا۔ پنجاب میں سب سے زیادہ بہاولپور شہر نے مجھے اپنی خوبصورتی سے بہت متاثر کیاجس کی صفائی بہت زیادہ تھی، اگر سیاحتی مقامات کا جائزہ لیں تو دیو ساہی سب سے زیادہ صاف نظر آئی ہے۔ سب سے زیادہ کچے کی بات کی جائے تو جھیل سیف الملوک ایک ایسی جھیل ہے جہاں پر پاکستان بھر کے سیاح کچرا پھینکا شاید اپنا کام سمجھتے ہیں، ہمیں اس پر قابو پانا ہوگا ورنہ ہمارا ملک کچرے کا ڈھیر بن جائے گا۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved