Apr 26, 2019 08:59 pm
views : 296
Location : Domestic Place
Islamabad- People's desire goes in democracy, Bilawal Bhutto
اسلام آباد، جمہوریت میں عوام کی مرضی چلتی ہے تھرڈ امپائرکی نہیں، بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں عوام کی مرضی چلتی ہے تھرڈ امپائرکی نہیں۔
پاکستان
بار کونسل کی تقریب کے بعد (ن) لیگی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے
ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن
رہنماؤں کے ساتھ انسانی حقوق سے متعلق مشاورت، اٹھارویں ترمیم اور دیگر
بہت سے اہم مسائل پر گفتگو ہوئی، اور سب نے عزم کیا کہ تمام سیاسی جماعتیں
مل کرمشکلات کا حل نکالیں گے، حکومت نظام کو ٹھیک کرنا چاہتی ہے تو ہم ساتھ
دیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ملکی مسائل حل کرنے کیلئے
پارلیمانی نظام ضروری ہے، صدارتی نظام پاکستان کے مفاد میں نہیں، جہاں بھی
صدارتی نظام آیا وہ آمر نے قبضہ کیا، امریکا کے علاوہ جہاں صدارتی نظام آیا
ناکام ہوا۔ جمہوریت میں عوام کی مرضی چلتی ہے تھرڈ امپائرکی نہیں،، اس ملک
میں امپائرصرف ایک ہے اوروہ عوام ہے، جمہوریت اورانسانی حقوق کوخطرہ ہوا
تومل کراس کا دفاع کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کو
پارلیمنٹ اور معیشت چلانے میں کوئی دلچسپی نہیں، پیپلزپارٹی نے سی پیک
شروع کیا اور (ن) لیگ اسے آگے لے کر چلی، جب کہ عمران خان نے سی پیک منصوبے
سے پیسے نکال کر اپنے اراکین اسمبلی کو دیے جو غیرقانونی ہے، جس کوریاست
تنخواہ دیتی ہے ان سب کا احتساب ہونا چاہیے۔