اوٹاوا میں سیلابی صورتحال کے سبب ایمرجنسی نافذ
اوٹاوا
کے میئر جم واٹسن کی جانب سے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی کا اعلان
کردیا گیا ہےجبکہ انہوں نے فوج سے بھی مدد کی درخواست کی ہے۔
اوٹاوا
ریورمیں پانی کی بلند ہوتی سطح دو ہزار سترہ میں آنے والے سیلاب کے مقابل
پہنچ چکی ہے جس پر میئر کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
آئندہ
ہفتے کے اختتام کے لئے نئے موسم اور دریا کی سطح کی پیشن گوئی کا جائزہ
لینے کے بعد میونسپلٹی نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی مدد کے لئے ایک
درخواست جاری کی ہے.پبلک سیفٹی اور ایمرجنسی پروٹیکشن کے وفاقی وزیر رالف
گوڈیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت شہریوں کی ہر ممکن مدد کرے گی جبکہ
کینیڈین فورس بھی اس سلسلے میں اپنے فرائض سرانجام دے گی۔
انوائرننمنٹ
کینیڈا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعےن کے روز اوٹاوا میں
بیس سے پچیس ملی میٹر بارش کا امکان ہے جبکہ دو ہزار سترہ کے مقابلے میں
سیلاب کی سطح گیارہ سینٹی میٹر تک بلند ہو سکتی ہے۔
میئر کینیڈا نے اس موقع پر بارہ سو رضا کاروں کا شکریہ بھی ادا کیا جو سینڈز بیگ بھرنے کے علاوہ دیگر اہم امور سرانجام دے رہے ہیں۔
دوسری
جانب کیوبک کے روج ریور میں بیل فالز کے مقام پر پانی کی سطح خطرناک حد
تک بلند ہوگئی جس کے وہاں سے مقامی آبادی کی نقل مکانی شروع کر دی گئی ہے۔