ٹورنٹو میں آلودگی کا سبب بننے والے اداروں کو اب ادائیگی کرنا پڑے گی
کلائمیٹ
چینج کی مد میں فوسل ایندھن کمپنیوں پر ادائیگی کے نفاذ کے حوالے سے
قانونی چارہ جوئی کرنے پر ٹورنٹو ایک جدید شہر بن گیا ہے۔
سٹی کونسل کی انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی کمیٹی نے ایک تحریک منظور کی جو مارچ میں سٹی کونسلر مائیک لیٹن کی جانب سے پیش کی گئی۔
جس
میں شہریوں کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ گرین ہاؤسنگ گیس کے اخراج اور
موسمیاتی تبدیلی کے سبب ہونے والے نقصان کے سبب اربوں ڈالر خرچ ہوئے جیسا
کہ دو ہزار تیرہ کے سیلاب اور دیگر موسمی اثرات کے سبب دیکھنے میں آئے۔
لیٹن
کاکہنا تھا کہ کئی دہائیوں سے صنعتیں گرین ہاؤس گیسوں فوسل ایندھن اور اور
موسمیاتی تبدیلی کے حوالے شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں،اس قانون سازی کے
بعد منافع بخش کمپنیاں ادائیگی کی پابند ہوں گی جس سے شہر کو موسمی اثرات
کے سبب پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائیگا۔