امریکہ اور عمان آئی سی سی میں ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کا درجہ مل گیا
انٹر
نیشنل کرکٹ کونسل نے دو مزید ٹیموں امریکا اور عمان کو ون ڈے انٹرنیشنل
کھیلنے کا درجہ دے دیا ہے۔ ورلڈ کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں امریکا نے
ہانگ کانگ کو شکست دے کر ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرلیا۔ہانگ کانگ نے نمیبیا کو
شکست دے کر ون ڈے اسٹیٹس حاصل کیا۔عمان کے کپتان ذیشان مقصود کا کہنا تھا
کہ ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرنے پر تمام کھلاڑی خوش ہیں۔
پاپوا
نیو گینی کو کینیڈا کے ہاتھوں شکست ہونے کی وجہ سے عمان کو ون ڈے اسٹیٹس
ملا۔ عمان کی ٹیم کے کپتان مقصود اس کامیابی پر بہت خوشی کا اظہار کرتے
ہوئے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور ہمارا مشن ابھی مکمل نہیں ہوا۔ انھوں
نے کہا کہ مجھے لگتا ہے بطور کپتان میں مزید بہتر کھیل سکتا جس کیلئے محنت
کر رہا ہوں۔
عمان کی ٹیم نے ورلڈکپ لیگ ٹو میں چار میچز کھیلے ہیں اور
اسے کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی جبکہ امریکن ٹیم نے چار میں سے تین میچز
میں فتح اپنے نام کی ہے۔ ورلڈکپ لیگ ٹو کے اختتام پر چار سرفہرست ٹیموں کو
ون ڈے اسٹیٹس دیا جائے گا۔