Apr 27, 2019 04:54 pm
views : 289
Location : Domestic Place
Islamabad- Advisor to PM Firdous Aashiq Awan Statement
اسلام آباد، بلین ٹری سونامی کرپشن رپورٹ سیاسی سازش ہے، فردوس عاشق
وزیراعظم
کی معاون خصوصی اور مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ
بلین ٹری سونامی کے بارے میں کرپشن رپورٹ سیاسی سازش ہے۔
ڈاکٹر فردوس
عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہا کہ ووٹوں کی گنتی سے شکست خوردہ عناصر
درختوں کی گنتی کرکے سیاسی نشہ پورا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، لیکن اس
میں بھی انہیں شکست ہوگی، ن لیگ کے ترجمان درخت گننے کے بجائے قومی خزانے
سے جو لوٹ مار کی ہے اس پیسے کو گن کر لوٹی رقم واپس کریں۔
مشیر اطلاعات
نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی ٹیم سب سے بڑی جھوٹی ہے جنہوں نے کہا کہ ہم
لندن نہیں جانا چاہتے اور عدالت میں درخواست جمع کرادی، اس سے ظاہر ہوا کہ
بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، ن لیگ کے ترجمان درخت گننے کے بجائے یہ بتائیں
میاں صاحب ہسپتال میں اب تک داخل کیوں نہیں ہوئے؟۔
فردوس عاشق کا کہنا
تھا کہ بلین ٹری سونامی کے بارے میں اپوزیشن ارکان کی نام نہاد رپورٹ
خیبرپختونخوا میں پولیو ڈرامے کی طرز پر ایک اور ڈرامہ ہے، ساری دنیا جانتی
ہے کہ درختوں کے معائنے کے لیے وہ لوگ گئے جو عمران خان کے بدترین سیاسی
مخالف ہیں، حکومت کے سیاسی مخالفین نے یکطرفہ دورہ کرکے اپنی مرضی کی رپورٹ
دیں جو حقائق پر مبنی نہیں۔