Apr 27, 2019 08:41 pm
views : 296
Location : Domestic Place
Islamabad- Musharraf to return on May 1, says lawyer
اسلام آباد، پرویزمشرف یکم مئی کو پاکستان آئیں گے، وکیل سلمان صفدر
سابق صدر پرویزمشرف کے وکیل سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ سابق صدر کے خاندان کے مطابق وہ یکم مئی کو پاکستان آرہے ہیں۔
اسلام
آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر
کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف خود اوران کے اہلخانہ بھی ان کے پاکستان آنے پر
زور دے رہے ہیں، اور خاندانی ذرائع کے مطابق سابق صدر یکم مئی کو پاکستان
آرہے ہیں۔
سلمان صفدر نے کہا کہ پرویز مشرف کی صحت بہت خراب ہے اور صحت
میں اونچ نیچ روزانہ کی بنیادوں پر لگی ہوئی ہے، اس لئے پرویز مشرف کی وطن
واپسی کے لئے ان کی صحت اور عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے معالج کی اجازت
انتہائی اہم ہے، تاہم سابق صدر دو مئی کو اسپیشل کورٹ میں پیش ہونے کے
حوالے سے پر عزم ہیں۔