وزیر اعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ چین کے نائب صدر سے ملاقات
وزیر
اعظم عمران خان نے وفد کے ہم راہ چین کے نائب صدر وانگ کیشن سے ملاقات کی
ہے، جس میں باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں شاہ
محمود قریشی اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ بھی شامل تھے۔
چین کے نائب صدر سے
ملاقات میں فیصل واوڈا، رزاق داؤد، وفاقی وزیر عمر ایوب، خسرو بختیار اور
ملک امین اسلم بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔
چینی نائب صدر نے فرداً
فرداً پاکستانی وفد میں شامل ارکان سے مصافحہ کیا، اس ملاقات سے پاکستان
اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔
وزیر اعظم
عمران خان نے خطے کی ترقی کے لیے چین کے حالیہ اقدامات کی تعریف کی اور
بیلٹ اینڈ روڈ فورم اور سی پیک منصوبہ خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر قرار
دیا۔
چین کے نائب صدر نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی وفد کے اعزاز
میں عشائیہ بھی دیا، عشائیہ چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیا گیا