کراچی، پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے اقدامات وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں، مقررین
پرسٹن
یونیورسٹی کے زیر اہتمام پانی کو عزت دو کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں
سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق
رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد پانی کی زندگی میں اہمیت
اور پانی کے ضیاع کو روکنا تھا۔
مقررین
نے پانی کی افادیت کے بارے میں سیر حاصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مستقبل
میں قلت آب کا سامنا کرنے سے بچنے کیلئے پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے
اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کا مستقبل تابناک
بنایا جاسکے۔
سیمینار
میں شریک وائس چانسلر پرسٹن یونیورسٹی ڈاکٹر طاہر راجپوت کا کہنا تھا کہ
سیمینار میں پانی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے کیونکہ پانی کے بغیر
زندگی ناممکن ہے،زندگی کی ہر شے میں پانی انتہائی ضروری ہے۔
پرسٹن
یونیورسٹی کی طالبہ تحریم زہرہ کا کہنا تھا کہ سیمینار کا مقصد یہ تھا کہ
ہم پانی کے ضیاع کو روکنے میں شعور بیدار کرسکیں کیونکہ پانی زندگی کا
لازمی جزو ہے۔ ملک کے بیشتر مقامات پر پانی کی شدید قلت ہے اس کی بڑی وجہ
پانی کا ضیاع ہے جس کو روکنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔