Apr 28, 2019 02:33 pm
views : 291
Location : Domestic Place
Islamabad- Special Assistant to the Prime Minister on Information and Broadcasting Dr. Firdous Ashiq Awan Media Talk
اسلام آباد،حکومت کی مقبولیت کم ہونے کی باتیں کرنے والے سن لیں ہر جگہ عمران خان کے کھلاڑی نظر آئیں گے، فردوس عاشق
وزیر
اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت
کی مقبولیت کم ہونے کی باتیں کرنے والے سن لیں ہر جگہ عمران خان کے کھلاڑی
نظر آئیں گے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات کا عہدہ سنبھالے کے بعد پہلی
پار اپنے حلقے میں روانگی کے موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہوزیراعظم عمران خان نے مجھ
پر اور حلقے کے لوگوں پر اعتماد کیا،جو لوگ یہ کہتے ہیں حکومت کی مقبولیت
کم ہوگئی وہ سن لیں ہر جگہ عمران خان کے کھلاڑی کھیلتے نظر آئیں گے،آج ہم
سیالکوٹ میں بتائیں گے عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔
فردوس
عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود عوام عمران خان کے
ساتھ کھڑے ہیں،پاکستان کی ترقی میں عوام عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔