بیجنگ ،پاکستان آئندہ سالوں میں ترقی کے اہداف حاصل کرلے گا،وزیر اعظم
وزیراعظم
عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان مخالف نعرے سےکچھ حاصل نہیں
ہوگا،آئندہ ایک دو سال میں پاکستان ترقی کے اہداف حاصل کر لےگا،چین پاکستان
راہداری شراکت داری میں تبدیل ہو چکی ہے۔
بیجنگ میں 'پاکستان چین
سرمایہ کاری' فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی، مصنوعی
ذہانت ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی چین سے تعاون چاہتے ہیں،
پاکستان سی پیک پر چین کا شکر گزار ہے، چاہتے ہیں چینی اپنی صنعتیں پاکستان
میں لگائیں، پاکستان چین کے سرمایہ کاروں کو درپیش رکاوٹیں دور کرے گا،
پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ ملک ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ
پاکستان کے پڑوس میں چین اور بھارت دنیا کی بڑی مارکیٹیں ہیں، جتنی تجارت
اور رابطے ہوں گے ممالک کے درمیان تعلقات بڑھیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا
تھا کہ تمام ممالک میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق تشویش پائی جاتی ہے،
موزمبیق اور فلپائن میں ماحولیاتی تبدیلی سے بڑی تبدیلی آئی، خوشی ہے کہ
پاکستان نے اس سے نمٹنے کے لیے بڑی جدوجہد کی اور 5 برسوں کے دوران پاکستان
میں 10 ارب پودے لگائے جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن
سے وسط ایشیائی ملکوں میں رابطے بڑھیں گے، 4 دہائیوں کی جنگ کے بعد
افغانستان کو امن کی ضرورت ہے، وسط ایشیائی ممالک نے بھی افغانستان میں امن
پر بات کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت سے مذہبی ہمسائیگی پر مبنی
تعلقات چاہتے ہیں اور امید ہے بھارت میں انتخابات جلد مکمل ہو جائیں گے۔
بھارت سے مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات کرنے کو تیار ہیں۔