کراچی ، فیمیل بائیک رائیڈنگ انسٹیٹیوٹ پنک رائیڈرز کی جانب سے بائیک ریلی کا اہتمام
کراچی
میں فیمیل بائیک رائیڈنگ انسٹیٹیوٹ پنک رائیڈرز کی جانب سے بائیک ریلی کا
اہتمام کیا گیاریلی میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کواتین نے بڑی
تعداد میں شرکت کی صنف نازک کو بائیک چلاتے ۔
ریلی میں شریک گلابی جیکٹ
پہنے خواتین نے پیغام دیا کہ اگر خواتین ضرورت محسوس کرتی ہیں اور انکے پاس
کوئی بہتر ذریعہ نہیں ہے تو وہ بھی بائیک چلا سکتی ہیں اور اپنے کام ازخود
سرانجام دے سکتی ہیں۔
پنک رائیڈر کے سی ای او کے مطابق آبادی میں
خواتین کا تناسب باون فیصد ہے جبکہ انہیں اپنے بعض کا سرانجام دینے کیلئے
مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا جبکہ خواتین کو بائیک کی ٹریننگ دینے کا مقصد
یہی کے وہ باعزت طریقے سے کہیں بھی آ جا سکیں،جبکہ خواتین کا کہنا ہے بائیک
سیکھنے سے انکی زندگی بہت آسان ہوگئی ہے
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے
سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او پنک رائیڈرز پیام خرم کا کہنا تھا کہ ہمارا
مقصد خواتین کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔
ریلی میں شریک خاتون
موٹرسائیکلسٹ کنول بگاسرا کا کہنا تھاہم بھی چاہتی ہیں کہ لڑکوں کی طرح
بائیک چلائیں ہر انسان پرائیویٹ ٹرانسپورٹ افورڈ نہیں کرسکتا۔
فاطن ایمان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی لڑکی بائیک چلانا چاہتی ہے تو اسے ضرور چلانی چاہیے اور کسی بھی قسم کی جھجک نہیں ہونی چاہیے۔