Apr 28, 2019 07:00 pm
views : 300
Location : Domestic Place
Nawabshah- No Bricge on Canal People Facing Problem
نوابشاہ،نہر پر پل نہ ہونے کے سبب، جنازے نہر سے گزار کر قبرستان پہنچائے جانے لگے
پیپلز پارٹی کے سندھ صوبے کو پیرس بنانے کہ دعوؤں کہ پول کھل گئے۔
پیپلز
پارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری کہ آبائی گاؤں کےقریب نواب شاہ
کےنواحی علاقے دولت پور میں گاؤں سلیمان بگھیو کے مکین علاقے میں انتقال کر
جانے والے شخص کو دفنانے کے لئے نہر سے گزار کے قبرستان پہنچاتے ہیں اور
بعد ازاں اس کی تدفین کی جاتی ہے۔
علاقہ مکینوں کا موقف ہے کہ کئی بار
اس اہم مسئلے کی جانب اعلیٰ حکام کی توجہ مبذول کرائی گئی کہ اس نہر پر
عارضی پل ہی تعمیر کردیا جائے مگر ہمیشہ زبانی خرچ کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔
علاقہ
مکینوں کے مطابق قبرستان میں پل نہ ہونے کی وجہ سے یہ معمول بن چکا
ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سے پل بناکر دینے کی اپیل کرتے
ہیں۔