Apr 28, 2019 10:49 pm
views : 284
Location : Gulshan e Iqbal 13-d
Karachi: Eight-year-old dies after allegedly being administered wrong injection
کراچی،غلط انجکشن لگنے سے ایک اور بچی جان کی بازی ہار گئی
کراچی
میں غلط انجکشن لگنے کا ایک اور بڑا کیس سامنے آ گیااتائی ڈاکٹر کے غلط
انجکشن سے آٹھ سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی،پولیس حکام کے مطابق واقعہ
گلشن اقبال 13ڈی ون کے عدنان کلینک میں پیش آیا۔
کراچی کے علاقے گلشن
اقبال 13 ڈی ون کے عدنان کلینک میں آٹھ سالہ بچی کو غلط انجکشن لگنے کا
واقعہ سامنے آگیا،پولیس حکام کے مطابق بچی کو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی
تھی تو اس کے والد نے قریبی کلینک پہنچایا،مبینہ اتائی ڈاکٹر نے جیسے ہی
صبا نور کو انجکشن لگایا بچی دم توڑ گئی۔
واقعے کے بعد بچی کے والد نے
پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد چھاپہ مار کارروائیوں میں عدنان گرفتارہوا،
پولیس حکام کے مطابق عدنان کو ایم بی بی ایس کا مطلب تک معلوم نہیں۔
بچی کے والد کا کہنا ہے کہ بچی کو سانس کی تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد ڈاکٹر عدنان کے کلینک لے کر گئے تھے۔