Apr 28, 2019 10:50 pm
views : 294
Location : Domestic Place
Karachi- Nishwa,s Father Sit in Against Darul Sehat Hospital Administration
کراچی،دارالصحت انتطامیہ کی عدم گرفتاری کے خلاف جوہر موڑ پر دھرنا جاری
دارالصحت
اسپتال کی غفلت کے سبب 9 ماہ کی بچی کی موت اور اسپتال انتظامیہ کی عدم
گرفتاری کے خلاف جوہر موڑ پر دھرنا جاری ہے، نشوا کے والد نے مطالبہ کیا ہے
کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے۔
تفصیلات
کے مطابق نشوا کے والد نے جوہر موڑ پر دارالصحت اسپتال انتظامیہ کی عدم
گرفتاری پر احتجاج میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ
غفلت پر بااثر افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور انتظامیہ کو گرفتار کیا
جائے۔
قیصر علی نے کہا کہ حکومتی شخصیت نے رابطہ کرکے مثبت پیش رفت کا
اشارہ دیا ہے، چاہتے ہیں حکومت کی طرف سے اقدامات کیے جائیں، غیررجسٹرڈ
تمام اسپتالوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔
نشوہ کے والد کا کہنا تھا
کہ پورے کراچی میں صرف پانچ اسپتال لائسنس ہولڈر ہیں، چاہتے ہیں کمیشن بنے
جو غیررجسٹرڈ اسپتالوں سے باز پرس کرے تاکہ کسی اور کی بچی اس طرح دنیا سے
رخصت نہ ہو۔
خیال رہے کہ رواں ماہ دارالصحت انتظامیہ کی جانب سے غلط
انجیکشن لگنے کے سبب 9 ماہ کی بچی نشوہ مفلوج ہوگئی تھی جس کے بعد اسے
لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئی۔