Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 28, 2019 10:51 pm views : 281

Location : Cantt Station

Karachi- Pakistan released 60 more Indian Prisoners in goodwill gesture
  • Urdu

کراچی،پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید 60 بھارتی قیدیو ں کو رہا کردیا

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید 60 بھارتی قیدیو ں کو رہا کردیا جن میں پچپن ماہی گیر اور پانچ قیدی دیگر نوعیت کے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت 360 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کا فیصلہ گزشتہ ماہ کیا گیا، جس کے تحت آج چوتھی کھیپ میں 60 قیدیوں کو رہائی دی گئی۔ رہائی پانے والے 60 قیدیوں کو لانڈھی جیل سے  کینٹ اسٹیشن لایا گیا جس کے بعد انہیں بزنس ٹرین کے ذریعے لاہور اور پھر وہاں پر واہگہ بارڈر کے مقام پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
آج رہائی پانے والے ماہی گیروں میں سے 55 کو سمندری حدود کی خلاف ورزی جبکہ 5 کو سرحدی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا، ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہی گیروں کو تحائف بھی دیے گئے۔
 گزشتہ ماہ حکومت پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 360 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت پہلے، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں 100 ، 100 جبکہ چوتھے مرحلے میں 60 افراد کو رہا کیا گیا،جذبہ خیر سگالی کے تحت ایک ماہ میں 360 بھارتی ماہی گیروں کو جیلوں سے رہا کیا گیا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت 360 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کا فیصلہ گزشتہ ماہ کیا گیا، جس کے تحت آج چوتھی کھیپ میں 60 قیدیوں کو رہائی دی گئی۔
رہا ہونے والے ماہی گیر درگیس کا کہنا تھا کہ تیرہ مہینوں سے پاکستان میں تھے جیل میں ہمارا اچھا خیال رکھا گیا۔

Recent News

Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved