کراچی، اہلیان شہباز گوٹھ کا قبضہ واگزار کرانے کا مطالبہ
کراچی کے
علاقے گلستان جوہر میں واقع شہباز گوٹھ کے مکینوں نے اراضی پر پولیس کی
سرپرستی میں ناجائز قبضے اور تعمیرات کے سلسلے کو فوری بند کرانے کا مطالبہ
کیا ہے۔
انہوں نے یہ مطالبہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
متاثرین
کا کہنا تھا کہ شہباز گوٹھ سوٹ نمبر 762/1995 پر معزز عدالت عالیہ کے حکم
کے تحت شہباز گوٹھ کے رہائشیوں کو نقصان پہنچانے پر کے ڈی اے کو شہباز گوٹھ
میں ترقیاتی کام، سڑکیں، سیوریج اور پانی کی لائنیں ڈالنے کا حکم دیا
کیونکہ شہباز گوٹھ ریزیڈنس ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران الاٹی شہباز گوٹھ کی
ملکیت کے اصل حقدار ہیں۔ لہذٰا کے ڈی اے کو توہین عدالت کے ارتکاب سے روکا
جائے۔
متاثرین شہباز گوٹھ کا کہنا تھا کہ کے ڈی اے عملے کے خلاف سخت سے
سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور غنڈہ عناصر سے اہلیان شہباز
گوٹھ کو جانی ومالی اور قانونی تحفظ فراہم کیا جائے۔